ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے گروسدھیندرا ڈگری کا لج کا متعلم باڈی بلڈنگ میں یونیورسٹی بلیومنتخب

بھٹکل کے گروسدھیندرا ڈگری کا لج کا متعلم باڈی بلڈنگ میں یونیورسٹی بلیومنتخب

Wed, 11 Dec 2019 19:33:31    S.O. News Service

بھٹکل:10؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) شہر کی گرو سدھیندرا ڈگری کالج کے بی کام دوم میں زیر تعلیم متعلم کمار وئیبھو ایشور نائک کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے باڈی بلڈنگ میں یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہواہے۔

کمار وئیبھو 15دسمبر سے 17دسمبر تک ریاست پنجاب کی چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے موہالی میں منعقد ہونے والے انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلےمیں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑکی نمائندگی کرے گا۔ طالب علم کی متعلقہ کارکردگی پر کالج انتظامیہ، پرنسپال، فزیکل ڈائرکٹر ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ سمیت کئی ایک نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: